نئی دہلی،13؍ نومبر (ایس او نیوز) مرکزی حکومت سے جڑے قریبی ذرائع کی مانیں تو وزیر اعظم نریندر مودی اور آر بی آئی کے گورنر ارجت پٹیل نے مرکزی حکومت اور ریزرو بینک کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کی سمت میں کوشش کرنی شرع کردی ہے۔ اسی لئے دونوں نے جمعہ کو ملاقات بھی کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان اس تنازع کو سلجھانے کو لیکر فارمولہ بھی طے ہوا ہے۔
ذرائع نے سی این بی سی ٹی وی 18 کو بتایا کہ دونوں ایک فارمولے پر رضامند ہوئے ہیں۔ اس فارمولے کے تحت آڑ بی آئی سے پیسے مانگنے کو لیکر حکومت نرمی برتے گی اور دوسری طرف بینک حکومت کو قرض دینے میں تھوڑی ڈھیل برتے گا۔
مانا جا رہا ہے کہ اس فارمولے کے تحت آر بی آئی کچھ بینکوں کو اپنے اپنے پی سی اے فریم عرک سے باہر کرے گا جس سے وہ بینک زیادہ لون دے سکیں گے۔